November 26, 2020

سنگ دل ماں نے شیرخواربیٹے کو بلندی سے پھینک دیا۔ حیدرآباد میں وحشیانہ واردات

سنگ دل ماں نے شیرخواربیٹے کو بلندی سے پھینک دیا۔ حیدرآباد میں وحشیانہ واردات
Photo Credit To immagine

حیدرآباد 15 نومبر (اردولیکس) ایک سنگ دل ماں نے شیرخواربیٹے کو بلندی سے پھینک دیا جس کے نتیجہ میں اس کی موت ہوگئی۔ یہ وحشیانہ واردات حیدرآباد کے صنعنت نگرعلاقہ میں رونما ہوئی۔ فتح نگرسے تعلق رکھنے والی لاونیہ کی شادی سال 2016 میں وینوگوپال سے ہوئی تھی۔ اس جوڑے کو ایک بچہ ہے۔ ان دونوں میں مسلسل جھگڑے ہوا کرتے تھے۔ اس اثناء میں دو ہفتہ قبل لاونیہ نے دوسرے بچہ کو جنم دیا اوروہ اپنے مائیکہ میں مقیم تھی۔ کل رات اس نے اپنے شیرخواربیٹے کو تیسری منزل سے پھینک دیا۔ پولیس نے خاتون کے خلاف قتل کا مقدمہ درج کرلیا ہے۔ شوہربیوی کے درمیان مسلسل جھگڑے اس انتہائی اقدام کی وجہہ سمجھی جارہی ہے پولیس پورے معاملہ کی چھان بین کررہی ہے۔

Post source : urduleaks