November 26, 2020

کلینر کی نعش کے ساتھ لاری ڈرائیور پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

کلینر کی نعش کے ساتھ لاری ڈرائیور پولیس اسٹیشن پہنچ گیا

حیدرآباد _15 نومبر ( اردو لیکس)کلینرسے معمولی بات پر بحث کے بعد لاری ڈرائیور نے لوہے کی سلاخ اور چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیا جس کے بعد وہ لاش کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گیا۔یہ واردات تلنگانہ کے ضلع کھمم میں پیش آئی۔اے پی کے کاکناڈا سے تعلق رکھنے والے لاری ڈرائیور اور کلینرکریم نگر سے لوڈ کے ساتھ لاری کو لے جارہے تھے۔پولیس کے مطابق اے پی کے کاکناڈاکے ڈرائیور نیپا راجو کلینر راجو میں معمولی بات پر بحث وتکرار ہوگئی جس پر برہمی کے عالم میں ڈرائیور نے لوہے کی سلاخ سے اس پرحملہ کردیا اوربعد ازاں چاقو سے حملہ کرتے ہوئے اس کو ہلاک کردیا۔بعد ازاں لاش کو لاری میں ہی لے کرکھمم کی قومی شاہراہ کے قریب واقع کونی جرلہ پولیس اسٹیشن کے قریب لاری کو روک دیا اور لاش کے ساتھ پولیس اسٹیشن پہنچ گیاجس کے ساتھ ہی پولیس اہلکارحیرت زدہ ہوگئے

Post source : urduleaks