November 26, 2020

کورونا کے علاج کے لئے بھارت بائیوٹیک تیار کررہی ہے ناک کا اسپرے

کورونا کے علاج کے لئے بھارت بائیوٹیک تیار کررہی ہے ناک کا اسپرے

حیدرآباد _16 نومبر ( اردو لیکس) ہندوستان میں کورونا وائرس کے ویکسین کی تیاری میں سب سے آگے رہنے والی حیدرآباد کی  بھارت  بائیوٹیک کمپنی کے منیجنگ ڈائریکٹر کرشنا ایلا نے کہا کہ ان کی کمپنی کورونا کے علاج کے لئے ناک کا اسپرے تیار کررہی ہے تاکہ ہر ایک کے لئے کورونا وائرس کا خاتمہ آسان ہوجائے۔ کرشنا ایلا نے پیر کو حیدرآباد میں آئی ایس بی کے زیر اہتمام ایک ویبنار میں حصہ لیا تھا۔ انھوں نے کہا کہ ان کی کمپنی کی جانب سے تیار کردہ کوویکسین کا آج سے  تیسرا تجربہ شروع ہوگیا ہے پہلے تجربہ کے نتائج کامیاب ہوئے ہیں انہوں نے کہا کہ یہ ویکسین دو ڈوز میں دی جائے گی اس کے لئے  ہندوستان کے تمام عوام کو ویکسین دینے کے لئے 260 کروڑ سیر سیرنجس (سوئیاں) کی ضرورت پڑےگی۔ انہوں نے کہا یہ تھوڑی  پریشانی کی بات ہے۔ اس لئے ان کی کمپنی ناک کے اسپرے تیار کررہی ہے توقع ہے کہ یہ دوا اگلے سال دستیاب ہوگی

Post source : urduleaks