November 26, 2020

وزیر کے ٹی آر کا نقلی پرسنل اسسٹنٹ گرفتار

وزیر کے ٹی آر کا نقلی پرسنل اسسٹنٹ گرفتار

حیدرآباد _16 نومبر ( اردو لیکس) پولیس نے آندھرا رانجی کے سابق کرکٹر ناگراج کو گرفتار کرلیا ہے۔جس نے تلنگانہ کے وزیر بلدی نظم ونسق تارک راما راو کا پرسنل اسسٹنٹ ظاہر کرتے ہوئے کئی افراد اور اداروں سے بھاری رقومات اکٹھا کی ہیں  اس کے دھوکہ دہی کے کئی کیس درج ہیں  ناگاراجو کا تعلق سری کاکولم ضلع سے  ہے۔ اور اس نے ایم بی اے تک تعلیم حاصل کی، ناگا راجو بچپن سے ہی کرکٹ کا کھلاڑی ہے۔ اس نے 2006 میں انڈر 14 وشاکھاپٹنم ٹیم کے لئے کھیلا تھا

Post source : urduleaks