November 26, 2020

گلناز کے قاتلوں کو سزا دو کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی اور ڈبلیو آئی ایم کاراجستھان میں احتجاجی مظاہرہ

گلناز کے قاتلوں کو سزا دو کے مطالبے کو لیکر ایس ڈی پی آئی اور ڈبلیو آئی ایم کاراجستھان میں احتجاجی مظاہرہ

جئے پور 20 نومبر(پریس ریلیز)۔ بہار کے ضلعی ویشالی میں زبردستی شادی کرنے سے انکار کرنے پر گلناز خاتون نامی معصوم لڑکی کو زندہ جلائے جانے کی مذمت کرتے ہوئے ایس ڈی پی آئی اور ویمن انڈیا موؤمنٹ (WIM) کے اراکین نے کوٹہ مسجد چوراہا ویگن نگراور چھاؤنی میں زبردست احتجاجی مظاہر ہ کیا۔احتجاجی مظاہرین نے حکومت بہار سے مطالبہ کیا کہ خواتین اور لڑکیوں کے ساتھ زیادتی اور عصمت دری کے مقدمات کو فاسٹ ٹریک عدالت کے ذریعے چلایا جائے اور مجرموں کو فوری طور پر سخت اور عبرتناک سزادی جائے تاکہ مستقبل میں ایسے واقعات کو روکا جاسکے۔ اس احتجاجی مظاہرے میں ضلعی عہدیداران اور کارکنان شریک رہے۔