November 26, 2020

محبت کی شادی کرنے والے سیول سروس ٹاپرس اطہر اور ٹینا طلاق کے لئے عدالت سے رجوع

محبت کی شادی کرنے والے سیول سروس ٹاپرس اطہر اور ٹینا طلاق کے لئے عدالت سے رجوع

حیدرآباد _21 نومبر ( اردولیکس)سیول سروس 2015 کے امتحانات میں پہلے اور دوسرے نمبر پر آنے والے اطہر امیر الشفی خان اور ٹینا ڈھابی نے طلاق کے لئے عدالت سے رجوع ہوئے ہیں جنھوں نے سال 201£ میں عشقیہ شادی گھر والوں کی رضامندی سے کرلی تھی  ۔شادی کی تقریب کشمیر کے اننت ناگ ضلع کے دیوی پورہ موضع میں انجام پائی تھی۔ جس میں دونوں کے ارکان خاندان اور رشتہ داروں نے شادی کی اس تقریب میں شرکت کی تھی ۔2015 سیول سروس کے امتحانات میں کشمر سے تعلق رکھنے والے اطہر امیر نے پہلی مرتبہ امتحان میں شرکت کرتے ہوئے فرسٹ رینک حاصل کیا تھا اسی امتحان میں بھوپال سے تعلق رکھنے والی ٹینا ڈھابی نے سکنڈ رینک حاصل کیا تھا  آئی اے ایس کی ٹریننگ کے دوران ان دونوں کو ایک دوسرے سے محبت ہوگئی تھی ٹریننگ کی تکمیل کے بعد ان منگنی ہوئی تھی اور تین سال بعد شادی کرلی تھی ۔بتایا گیا ہے کہ ٹینا فی الوقت اجمیر میں خدمات انجام دے رہی ہے اور ان دونوں کے درمیان نا اتفاقی پیدا ہوگئی جس کے نتیجہ میں وہ طلاق کے لئے جئے پور عدالت سے رجوع ہوئے ہیں 

Post source : urduleaks