November 26, 2020

رکن اسمبلی گنیش گپتا کے والد کرشنا مورتی کا انتقال

رکن اسمبلی گنیش گپتا کے والد کرشنا مورتی کا انتقال

حیدرآباد 21 نومبر (نیوز اینڈ ویوز میڈیا) رکن اسمبلی نظام آباد اربن بیگالہ گنیش گپتا کے والد شری بیگالہ کرشنا مورتی جو اسٹار ہاسپٹل بنجارہ ہلز حیدرآباد میں ناسازی صحت کے باعثِ دواخانہ میں زیر علاج تھے آج صبح ان کا دیھانت ہوگیا اطلاع ملنے پر ریاستی وزیر عمارات وشوراع ویمولہ پرشانت ریڈی ،رکن قانون ساز کونسل محترمہ کے کویتا نے دواخانہ پہونچکر رکن اسمبلی اربن بیگالہ گنیش گپتا واراکین خاندان کو ان کے والد کے دیھانت پر غم و افسوس کا اظہار کرتے ہوئے انہیں پر سہ دیا۔آج دوپہر 12:30 بجے ماکلور آبائی موضع میں آخری رسومات ادا کی جائے گی

Post source : Agency