November 26, 2020

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی میں جامعہ نظامیہ کے امتحانات کا پرامن انعقاد

مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی میں جامعہ نظامیہ کے امتحانات کا پرامن انعقاد

نارائن پیٹ 21نومبر( پریسریلیز) ضلع نارائن پیٹ کے کولم پلی میں واقع مدرسہ دارالعلوم اشرفیہ کولم پلی ملحقہ جامعہ نظامیہ میں 21 نومبر کو جامعہ نظامیہ کے زیر اہتمام امتحانات اہل خدمات شرعیہ ،نائب قضاءت،امامت،ملا،موذنی، وتکمیل حفظ القرآن مجید کے امتحانات کا مرکز قائم کیا گیا۔ جس میں 32 طلباء مختلف امتحانات میں حصہ لیا اور امتحان تحریر کیا۔امتحان ہال میں عالمی وباء کرونا وائرس کے پیش نظر حکومت کے قوانین پر عمل کرتے ہوئے ماسک ، سانئٹیزر ، وسماجی فاصلہ کو برقرار رکھتے ہوئے امتحانات کا انعقاد عمل میں لایا گیا ممتحن کے فرائض مولانا سید احمد حسینی کامل جامعہ نظامیہ نے انجام دیئے جبکہ سید شاہ جلال حسینی اشرفی بانی مدرسہ ھذا نے و سجادہ نشین بارگاہ قتالیہ کولم پلی نے کی۔ اس موقع پر مولانا محمد جلال الدین عالم جامعہ نظامیہ، حافظ عبدالکریم، حافظ محمد ارشد ودیگر موجود تھے۔۔اس موقع پر مولانا سید احمد حسینی اشرفی نے میڈیا سے بات بھی کی۔

Post source : Press release