November 26, 2020

تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی پھر اشتعال انگیزی

تلنگانہ بی جے پی صدر بنڈی سنجے کی پھر اشتعال انگیزی

حیدرآباد _21 نومبر ( اردو لیکس) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے کمار نے آج پھر ایک مرتبہ اشتعال انگیز بیان دیتے ہوئے شہر میں کشیدگی پیدا کرنے کی کوشش کی ہے انہوں نے کہا کہ گریٹر حیدرآباد میونسپل کارپوریشن کے میئر کا عہدہ اگر مجلس کے حوالے کیا جاتا ہے تو مندر جانے نہیں دیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ ٹی آر ایس پارٹی کو ووٹ دینا مجلس کو ووٹ دینے کے مترادف ہوگا۔انہوں نے کہا کہ جب چیف منسٹر چندرشیکھر راو 20 فیصد مسلمانوں کے لئے اشتعال انگیز بیانات دے سکتے ہیں تو مجھے 80 فیصد ہندووں کے بارے میں بات کرنے کا کیوں حق نہیں ہے اس میں کیا غلطی ہے 

Post source : urduleaks