November 26, 2020

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے گجرات کے مفتی سے نکاح کرلیا

بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے گجرات کے مفتی سے نکاح کرلیا

حیدرآباد _21 نومبر ( اردو لیکس)بالی ووڈ کی سابق اداکارہ ثنا خان نے گجرات کے مفتی انس کے ساتھ نکاح کرلیا۔ثناخان نے کئی مشہور فلموں میں کام کیا جن میں قابل ذکر جئے ہو، ٹائلٹ، ایک پریم کتھا شامل ہیں اور وہ بگ باز میں دیکھی گئی۔لیکن جاریہ 8 اکٹوبر کو ثنا خان نے اچانک فلمی دنیا چھوڑنے کا اعلان کیا  تھا ۔ سابق اداکارہ نے انسانیت کی خدمت کرنے کے لئے بالی ووڈ چھوڑنے کی وجہ بتائی تھی۔ اس کے بعد اچانک ثنا خان نے آج مفتی انس سے سورت میں شادی کرلی ۔

Post source : urduleaks