December 06, 2020

کریم نگر کے سینئر صحافی جناب سید محی الدین کا انتقال ہوگیا

کریم نگر کے سینئر صحافی جناب سید محی الدین کا انتقال ہوگیا

کریم نگر _22 نومبر ( اردو لیکس)کریم نگر کی مشہور و معروف شخصیت سینئر جرنلسٹ روزنامہ سیاست کریم نگر کا آج صبح 8.00بجے رینی ہاسپٹل کریم نگر میں انتقال ہوگیا. موصوف گزشتہ  تقریباً 50 سال سے اردو صحافت کے بے باک صحافی کی حیشیت سے نمایاں خدمات انجام دیتے ہوئے کریم نگر کے عوام بالخصوص ہندو مسلم برادری میں اپنی ایک علحدہ شناخت بنالی تھی. مرحوم سید محی الدین صاحب نہ صرف اردو کے بےباک صحافی تھے بلکہ وملت کے مختلف فلاحی اداروں سے وابستہ رہ کر ملت کی فلاحی کاموں میں ہمیشہ آگے رہنے والوں میں شامل تھے پسماندگان میں بیوہ کے علاوہ دو لڑکے اور تین لڑکیاں شامل ہیں. مزید تفصیلات کیلئے ان کے فرزند سید عاطف محی الدین سے اس نمبر پر 9652112386 پر ربط پیدا کریں.

Post source : urduleaks