December 06, 2020

رمیصہ فاطمہ‘ جی آئی او تلنگانہ کی صدر اور اُمہ مہیمن صا ئمہ جنرل سکریٹری منتخب

حیدرآباد 22 نومبر(پریس نوٹ) گرلز اسلامک آرگنائزیشن (جی آئی او) تلنگانہ کے ریاستی ذمہ داران کے انتخابات برائے میقات 2021-22 سرپرست حلقہ مولانا حامد محمد خان کی نگرانی میں اسلامک سنٹر‘ لکڑ کوٹ پر منعقد ہوئے۔الیکٹورل کالج کے اجلاس میں کثرت آراء سے رمیصہ فاطمہ(کریم نگر) بنت جناب خیر الدین کا بحیثیت صدر حلقہ انتخاب عمل میں آیا۔ اتفاق رائے سے اُمہ مہیمن صائمہ(ٹولی چوکی) بنت جناب عبدالاحد کو بحیثیت جنرل سکریٹری حلقہ منتخب کیا گیا۔ اس کے علاوہ اجلاس میں ارکان مشاورتی کونسل کیلئے عظمیٰ بیگم وادی ھدیٰ‘ مدیحہ امرین راجندرنگر‘ منزہ زرین چندرائن گٹہ‘ سودہ ثمرین جگتیال‘ ضحی ملاحت مراد نگر‘ سدرہ نوشین نامپلی‘ حفصہ تزئین فاطمہ کریم نگر مشرق‘ فائزہ کوثر سنگاریڈی‘ عائشہ خالد بہادرپورہ‘ سارہ فاروق گوشہ محل‘ عائشہ صدیقہ کریم نگر مغرب‘ مسیرہ فردوس ورنگل اور خنسہ فاطمہ ٹولی چوکی کاانتخاب عمل میں آیا۔اجلاس کے موقع پر محترمہ آسیہ تسنیم صاحبہ ریاستی ناظمہ شعبہ خواتین جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ‘ جنرل سکریٹری حلقہ جناب محمد نصیر الدین‘ اسسٹنٹ جنرل سکریٹری جناب سید قمر الحسن رضوی اور جناب محمد اظہر الدین سکریٹری شعبہ رابطہ عامہ بھی موجود تھے۔سرپرست حلقہ مولانا حامد محمد خان نے اپنے دعائیہ کلمات میں اِن نو منتخب ذمہ داران کے حق میں دعا فرمائی کہ اللہ تعالیٰ انہیں اپنی مفوضہ ذمہ داریوں کو بحسن و خوبی اداکرنے کی توفیق و صلاحیت اور راہ خدا میں استقامت عطا کرے۔