December 06, 2020

امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ لوگوں کی موت

امریکہ میں کورونا سے ڈھائی لاکھ لوگوں کی موت

نئی دہلی 22 نومبر (اردولیکس) کورونا سے شدید طورپر متاثر امریکہ میں اس وائرس سے اب تک 2.55 لاکھ سے زیادہ لوگوں کی موت ہوچکی ہے۔امریکہ میں یہ وبا خطرناک شکل اختیار کرچکی ہے اور اب تک 1.20 کروڑ سے زیادہ لوگ اس سے متاثر ہوچکے ہیں۔ امریکہ کی جان ہاپکنز یونیورسٹی کے سائنس اور انجینئرنگ کے شعبہ (سی ایس ایس ای) کی جانب سے جاری کئے گئے تازہ اعدادو شمار کے مطابق امریکہ میں کورونا سے مرنے والوں کی تعداد 2,55,804 پہنچ گئی ہے جبکہ متاثرین کی تعداد 1,20,85,389 ہوگئی ہے۔امریکہ کے نیویورک،نیوجرسی اور کیلی فورنیا صوبوں میں کورونا سے سب سے بری طرح متاثرہیں۔

Post source : urduleaks