November 26, 2020

بنجاراہلز میں بنز کار نے ٹھیری ہوئی کار کو ٹکر دے دی

بنجاراہلز میں بنز کار نے ٹھیری ہوئی کار کو ٹکر دے دی

حیدرآباد _22نومبر( اردو لیکس) شہر کے بنجارہ ہلز علاقہ میں بنز کار چلانے والے نے اپنا  توازن کھودیاجس کے نتیجہ میں یہ کار بے قابوہوگئی۔روڈ نمبر3پر یہ بنز کار ٹہری ہوئی کار سے ٹکرا گئی۔اس حادثہ میں ٹہری ہوئی کار میں سوار دو افرادزخمی ہوگئے۔حادثہ کے وقت بنز کار میں تین نوجوان اور ایک لڑکی تھے۔یہ تمام حالت نشہ میں تھے۔پولیس نے دو زخمیوں کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کردیا۔

Post source : urduleaks