November 26, 2020

کریم نگر کے بومکل میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل

کریم نگر کے بومکل میں ایک شخص کا بے دردی سے قتل

کریم نگر _22 نومبر( اردو لیکس) کریم نگر کے مضافاتی علاقے بومکل میں ایک شخص پر تلوار سے حملہ کرتے ہوئے بے دردی سے قتل کردیا گیا۔جس کی شناخت ولی پاشاہ کی حیثیت سے ہوئی ہے جو میں شاپ کا مالک بتایا گیا ہے۔ قاتل کی شناخت سید افضل کی حیثیت سے کی گئی ہے جس نے ولی پاشاہ کے گردن پر تلوار سے حملہ کرتے ہوئے قتل کردیا ۔ مقتول کا تعلق حسینی پورہ سے بتایا گیا ہے قتل کی وجہ ناجائز تعلقات بتائی گئی ہے پولیس اس کیس کی تحقیقات کررہی ہے 

Post source : urduleaks