December 03, 2020

انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن سیدہ فلک کی مجلس میں شمولیت

انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن سیدہ فلک کی مجلس میں شمولیت

حیدرآباد _22نومبر( اردولیکس) حیدرآباد سے تعلق رکھنے والی انٹرنیشنل کراٹے چیمپئن سیدہ فلک مجلس میں شامل ہوگئیں۔اس  بات کی اطلاع سیدہ فلک نے فیس بک پر دی۔انہوں نے مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبرالدین اویسی اور جنرل سیکرٹری و رکن اسمبلی جناب سید احمد پاشاہ قادری سے ملاقات کرتے ہوئے مجلس میں شامل ہونے کا اعلان کیا۔فیس بک پیام میں سیدہ فلک نے کہا کہ وہ سماج کی بہتری کیلئے صدر مجلس بیرسٹر اسدالدین اویسی کی قیادت میں کام کرنے تیار ہیں 

Post source : urduleaks