December 03, 2020

جی ایچ ایم سی انتخابات میں دوباک نتائج کا اعادہ ہوگا: پرکاش جاوڈیکر

جی ایچ ایم سی انتخابات میں دوباک نتائج کا اعادہ ہوگا: پرکاش جاوڈیکر

حیدرآباد 22 نومبر(اردولیکس) مرکزی وزیر پرکاش جاوڈیکر نے تلنگانہ حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ چیف منسٹر تلنگانہ چندرشیکھرراواور ان کے دوستوں کے اثاثہ جات میں اضافہ ہوا ہے تاہم ریاستی حکومت کے اثاثہ جات میں کمی درج کی گئی ہے۔ انہوں نے تلنگانہ حکومت کی ناکامی پر چارج شیٹ پیش کی۔ انہوں نے اس چارج شیٹ میں ریاستی حکومت کی گذشتہ 6 برس کے دوران 60 ناکامیوں کو اجاگر کیا۔ انہوں نے جی ایچ ایم سی انتخابات کے سلسلہ میں پارٹی کے کامیابی کے امکان پر یقین کا اظہار کیا۔انہوں نے کہا کہ دوباک کے ضمنی انتخاب کے نتائج کا اعادہ جی ایچ ایم سی کے انتخابات میں کیا جائے گا۔

Post source : urduleaks