November 26, 2020

لڑکیوں سے چھیڑچھاڑکرنے والوں کو ملی یہ سزا

لڑکیوں سے چھیڑچھاڑکرنے والوں کو ملی یہ سزا

دیواس 22 نومبر(اردولیکس) مدھیہ پردیش کے دیواس میں پولیس نے لڑکیوں اورخواتین سے چھیڑچھاڑ کرنے والوں کو ایسا سبق سکھایا جو شاید وہ زندگی بھرنہیں بھول پائیں گے۔ بعض نوجوان لڑکیوں اورخواتین کو ہراساں کررہے تھےپولیس نے انھیں رنگے ہاتھوں پکڑ کرسرعام ان کی ڈنڈوں سے پٹائی کی اوراٹھک بیٹھک لگوائے۔ خاتون کانسٹبل منیشا نے بتایا کہ ان نوجوانوں نے لڑکیوں اورخواتین کو اس قدرپریشان کررکھا تھا کہ وہ گھروں سے باہرنکلنے سے خوفزدہ ہورہے تھے انھوں نے ایک خاتون کانسٹبل کے ساتھ بھی یہ حرکت کی تھی۔

Post source : urduleaks