
بنگلور _23 نومبر ( اردو لیکس) سی بی آئی نے کرناٹک کے سابق وزیر کانگریس روشن بیگ کو گرفتار کرلیا۔ کروڑہا روپے کے آئی ایم اے پونجی اسکام میں ان کے مبینہ ملوث ہونے کے الزام میں گرفتار کیا گیا،۔بتایا جاتا ہے کہ آئی ایم جی پونجی نے عوام کو زائد سود کا لالچ دیتے ہوئے 4 ہزار کروڑ روپے اکٹھا کئے تھے اور بعد میں کمپنی کا دیوالیہ نکل جانے کا اعلان کردیا۔