January 16, 2021

ووٹر لسٹ میں روہنگیائی مسلمانوں کے ناموں کی شمولیت کی تحقیقات کروانے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا مطالبہ

ووٹر لسٹ میں روہنگیائی مسلمانوں کے ناموں کی شمولیت کی تحقیقات کروانے مرکزی وزیر اسمرتی ایرانی کا مطالبہ

حیدرآباد _25 نومبر ( اردو لیکس)مرکزی وزیر  اسمرتی ایرانی نے حیدرآباد میں غیر قانونی طور پر ووٹر لسٹ میں اپنے ناموں کا اندراج کروانے والے روہنگیائی مسلمانوں کی تحقیقات کرنے کا ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا ہے حیدرآباد میں اپنی آمد کے موقع پر ایرانی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت کو چاہئے کہ وہ ان میڈیا اطلاعات کی جانچ کرے جس میں دکھایا گیا ہے کہ ووٹر لسٹ میں ناموں کے اندراج پر روہنگیائی مسلمان،مجلسی لیڈروں سے اظہار تشکر کررہے ہیں مرکزی وزیر نے الزام لگایا کہ مجلس غیر قانونی تارکین وطن کے نام ووٹر لسٹ میں درج کروانے میں مدد کے ذریعہ ملک کے حقیقی شہریوں کوسماجی مفادات کو محروم کرتے ہوئے ملک کو اندر سے کمزور کرنے کی کوشش کررہی ہے۔انہوں نے ریاستی حکومت سے مطالبہ کیا کہ مجلسی لیڈروں کے خلاف کارروائی کی جائے۔انہوں نے کہاکہ مقامی اور قومی نیوزچینلس میں اس بات کی اطلاعات ہیں کہ مجلس کے لیڈروں نے اپنے سرکاری لیٹر ہیڈس کے سفارشی مکتوب دیتے ہوئے ووٹر لسٹ میں روہنگیاوں کے ناموں کا اندراج کروایا ہے۔چونکہ یہ ریاست کا معاملہ ہے ٹی آرایس حکومت کو چاہئے کہ وہ ان اطلاعات کی جانچ کروائے

Post source : urduleaks