January 23, 2021

گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے 49امیدوار مجرمانہ ریکارڈ کے حامل

گریٹر حیدرآباد کے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے 49امیدوار مجرمانہ ریکارڈ کے حامل


حیدرآباد_25 نومبر ( اردو لیکس)گریٹرحیدرآبادمیونسپل کارپوریشن کے انتخابات میں مقابلہ کرنے والے 49امیدوار مجرمانہ ریکارڈ کے حامل ہیں۔ان میں 13ٹی آرایس،17بی جے پی،12کانگریس،7مجلس کے امیدوار شامل ہیں۔گذشتہ جی ایچ ایم سی انتخابات میں 72امیدوار جرائم کے ریکارڈ کے حامل تھے تاہم اس مرتبہ یہ تعداد گھٹ کر49ہوگئی ہے۔فورم فار گڈ گورننس کی ٹیم نے انتخابات کے لئے پرچہ نامزدگی داخل کرنے والے چارپارٹیوں بی جے پی،ٹی آرایس،کانگریس اور مجلس کے امیدواروں کے حلف ناموں کا تجزیہ کیا۔ان 49میں 6خاتون امیدوار بھی ہیں جو مجرمانہ ریکارڈ رکھتی ہیں

Post source : urduleaks