January 16, 2021

اردو یونیورسٹی ، فاصلاتی کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع

اردو یونیورسٹی ، فاصلاتی کورسس میں داخلے، آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع

 30 نومبر تک توسیع
حیدرآباد، 25 نومبر (پریس نوٹ) مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی ، نظامت فاصلاتی تعلیم میں بی۔ ایڈ کے علاوہ مختلف انڈرگریجویٹ اور پوسٹ گریجویٹ، ڈپلوما اور سرٹیفکیٹ فاصلاتی پروگراموں میں جولائی 2021-2020 سیشن کیلئے آن لائن داخلوں کی آخری تاریخ میں 30 نومبر تک توسیع کی گئی ہے۔ اس سے قبل آخری تاریخ 25 نومبر تھی۔ یہ توسیع ملک میں وبائی صورتحال اور ملک کے طول و عرض سے موصول ہونے والی نمائندگیوں کے پیش نظر کی گئی ہے۔
پروفیسر ابوالکلام، ڈائرکٹر نظامت کے بموجب یونیورسٹی میں ایم اے (اردو ، انگریزی ، تاریخ ، ہندی ، اسلامک اسٹڈیز اور عربی) ، بی ایڈ میں داخلے دیئے جارہے ہیں۔ اس کے علاوہ بی اے ، بی کام ، بی ایس سی۔ (لائف سائنسز – بی زیڈ سی اور فزیکل سائنسز – ایم پی سی) ، ڈپلوما کورسس (ٹیچ انگلش اور ترسیل عامہ و صحافت) اور سرٹیفکیٹ کورس (اہلیت اردو بذریعہ انگریزی اور فنکشنل انگلش برائے اردو داں ) میں بھی داخلے دستیاب ہیں۔
ای پراسپیکٹس اور آن لائن درخواست فارم ڈائرکٹوریٹ کی ویب سائٹ manuu.edu.in/dde پر “ADMISSIONS” پر دستیاب ہیں۔ فارم آن لائن جمع کروانے ہوں گے۔ بی ایڈ کے لیے رجسٹریشن فیس 1000 روپئے ہے اور دیگر کورسز کے لیے 300 روپئے۔
مزید تفصیلات کے لئے اسٹوڈنٹ سپورٹ سروسز یونٹ (ایس ایس ایس یو) ہیلپ لائن نمبر 040-23008463 ، 23120600 (ایکسٹیشن 2207) سے رابطہ کریں یا یونیورسٹی کی ویب سائٹ ملاحظہ کریں۔امیدوار حیدرآباد ، نئی دہلی ، کولکاتہ ، بنگلورو ، ممبئی ، پٹنہ ، دربھنگہ ، بھوپال ، رانچی ، امراوتی ، سری نگر ، جموں ، نوح (میوات)، لکھنو ¿ میں واقع مانو کے علاقائی و ذیلی علاقائی مراکز سے رابطہ بھی کرسکتے ہیں

Post source : Press release