
محوب آباد25 نومبر (اردولیکس) ریاست تلنگانہ کے ضلع محبوب آباد میں رشتہ دارکی جانب سے جنسی استحصال کے نتیجہ میں 13 سال کی لڑکی حاملہ ہوگئی۔ ضلع کے ایک تانڈہ سے تعلق رکھنے والی سرکاری اسکول میں زیرتعلیم تھی۔ لاک ڈاون کی وجہہ سے تعلیمی ادارے بند ہیں طالبہ گھرپرہی تھی۔ اس دوران لڑکی کی تنہائی کا فائدہ اٹھاتے ہوئے اس کے رشتہ کے چچا نے اس کے ساتھ شرمناک حرکت کی جس کے نتیجہ میں لڑکی حاملہ ہوگئی۔ اس بات کا پتہ اس وقت چلا جب لڑکی کو خرابی صحت کے باعث ہاسپٹل لے جایا گیا۔ کوراوی پولیس نے لڑکی کے ماں باپ کی شکایت کی کیس درج کرلیا۔