January 23, 2021

حیدرآباد کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والوں کو بے نقاب کرنے پولیس کی مدد کی جائے

حیدرآباد کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے والوں کو بے نقاب کرنے پولیس کی مدد کی جائے

حیدرآباد _26 نومبر ( اردو لیکس)کمشنر پولیس حیدرآباد انجنی کمار نے کہا ہے کہ انتخابات کے موقع پر ایک چھوٹا سا گروپ شہر میں فرقہ ورانہ ہم آہنگی کو متاثر کرنے کی کوشش کررہا ہے۔ان میں سے بعض افراد حیدرآباد کی ترقی سے خوش نہیں ہیں۔حیدرآبادنے گذشتہ سات برسوں میں صرف ہندوستان میں ہی نہیں بلکہ دنیا بھر میں اچھا نام کمایا ہے۔تمام بڑی بڑی کمپنیاں حیدرآباد میں آئی ہیں۔حیدرآباد کی بہتر شبیہ،بہتر لا اینڈ آرڈر،جرائم پر بہتر طورپر قابو پانے،کوئی فرقہ وارانہ صورتحال نہ ہونے کی وجہ سے یہ کمپنیاں شہر میں آئیں۔ایسی صورتحال میں بعض افراد غلط مقصد کے تحت شہر کی فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو کس طرح متاثر کیاجائے،اس کے لئے کام کررہے ہیں۔ایسے افراد فیس بک،ٹوئیٹر،سوشیل میڈیا کے ذریعہ جھوٹی خبروں کو پھیلارہے ہیں۔کمشنر پولیس نے اپنے ٹوئیٹرہینڈل پر کئے گئے ویڈیو کے پوسٹ میں جس کو کئی افراد نے دیکھا تمام شہریوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا”ہم سب مل کر ان افراد کو بے نقاب کریں

Post source : urduleaks