January 23, 2021

آن لائن گیم سے مقروض ہوجانے والے نوجوان نے خودکشی کرلی

آن لائن گیم سے مقروض ہوجانے والے نوجوان نے خودکشی کرلی

حیدرآباد _27  نومبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں آن لائن گیم کھیل کر مقروض ہوجائے والے ایک نوجوان نے خودکشی کرلی۔یہ واقعہ شہر کے ونستھلی پورم میں پیش آیا۔ونستھلی پورم کا  رہنے والا جگدیش آن لائن گیم کھیل کر لاکھوں روپے کا قرض کردیا تھا۔  قرضوں کی ادائیگی کے لئے کوئی راستہ نہ ملنے پر اس نے خودکشی کرلی ۔ تاہم ، کچھ دن پہلے ہی جگدیش کے والد نے 16 لاکھ کا قرض ادا کیا تھا۔ اور اس نے دوبارہ آن لائن گیم کھیلنا شروع کیا۔اور دوبارہ   جگدیش قرض کے جال میں پوری طرح پھنس گیا تھا ۔ اس نے سیلفی ویڈیو میں  خود کشی کی  وجوہات بتائی۔ پولیس نے واقعہ کی شکایت موصول ہونے کے بعد معاملہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کر رہی ہے

Post source : urduleaks