January 23, 2021

مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف مقدمہ

مجلس کے فلور لیڈر اکبرالدین اویسی اور بی جے پی صدر بنڈی سنجے کے خلاف مقدمہ

حیدرآباد _28 نومبر ( اردو لیکس) بی جے پی کے ریاستی صدر بنڈی سنجے اور مجلس کے فلور لیڈر جناب اکبر الدین اویسی کے خلاف پولیس نے مقدمہ درج کیا  ہے۔ اشتعال انگیز بیان دینے پر ایس آر نگر پولیس نے آئی پی سی کے سیکشن 505 کے تحت مقدمہ درج کرلیا ہے۔ ایرہ گڈا ڈویژن کے روڈ شو میں  شریک سنجے کمار نے مجلس کے دفتر دارالسلام کو دو گھنٹے میں بی جے پی کارکنوں کے ساتھ منہدم کردینے کی دھمکی دی تھی اور انہوں نے پرانا شہر میں سرجیکل اسٹرائیک کرنے کا بھی متنازعہ بیان دیا تھا ۔ اسی طرح ، جناب اکبرالدین اویسی نے غیر مجاز قبضوں کو برخواست کرنے کے لئے پہلے ٹینک بندھ پر واقع سابق وزیر اعظم پی وی نرسمہا راؤ کی سمادھی  اور این ٹی آر گھاٹ کو منہدم کرنے کا مطالبہ کیا تھا جسے اشتعال انگیز بیان قرار دیتے ہوئے پولیس نے  سوموٹو( ازخود کاروائی)کے تحت دونوں لیڈرس کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔

Post source : urduleaks