January 23, 2021

کل یکم دسمبر سے 24 گھنٹے رقم منتقل کرنے کی بینک کھاتے داروں کو سہولت

کل یکم دسمبر سے 24 گھنٹے رقم منتقل کرنے کی بینک کھاتے داروں کو سہولت

حیدرآباد _ 30نومبر  ( اردو لیکس)ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) نے بینک کے کھاتے داروں کے لئے ایک خوشخبری سنائی ہے۔آر بی آئی نے اعلان کیا ہے کہ نقد رقم کی منتقلی سے متعلق ریئل ٹائم گراس سیٹلمنٹ (آر ٹی جی ایس) خدمات اب سے کسمٹرس کو دن میں 24 گھنٹے دستیاب ہوں گی۔ آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بتایا کہ 24 × 7 آر ٹی جی ایس خدمات کل یکم دسمبر سے شروع ہوجائیں گی۔ آر بی آئی کے فیصلے سے بڑی تعداد میں کسمٹرس کو نقد رقم کی منتقلی کے سلسلے میں آسانی ہوگی۔فی الحال آر ٹی جی ایس کی خدمات صرف بینک ورکنگ ڈے میں صبح 7 بجے سے شام 6 بجے تک دستیاب ہیں۔ شام کے چھ بجے کے بعد صبح سات بجے تک دوبارہ ان خدمات کو حاصل کرنا ممکن نہیں ہے۔ کسٹمرس کی مشکلات کو ختم کرنے آر بی آئی نے سال کے 365 دن  24 گھنٹے خدمات فراہم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

Post source : urduleaks