January 23, 2021

چادر گھاٹ پولیس نے بوگس ووٹنگ کے لئے آنے والوں کو پکڑ لیا

چادر گھاٹ پولیس نے بوگس ووٹنگ کے لئے آنے والوں کو پکڑ لیا


حیدرآباد _یکم دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد کی چادرگھاٹ پولیس نے 6آٹوز میں آئی خواتین کے گروپ کو حراست میں لے لیا۔اطلاعات کے مطابق یہ خواتین جی ایچ ایم سی کے مختلف ڈیویثرنس سے اعظم پورہ میں ووٹ ڈالنے کیلئے آئی تھیں جب پولیس نے ان کوحراست میں لیتے ہوئے پولیس اسٹیشن منتقل کردیا۔ان خواتین پر الزام ہے کہ وہ فرضی ووٹ ڈالنے کے لئے آئی تھیں اور ان کے پاس مناسب شناختی تفصیلات نہیں تھیں۔پولیس نے گاڑیوں کو بھی ضبط کرلیا۔

Post source : urduleaks