January 23, 2021

اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا پارٹی میں شامل

اداکارہ ارمیلا ماتونڈکر شیوسینا پارٹی میں شامل

ممبئی 2دسمبر (اردولیکس) بالی ووڈ اداکارہ رنگیلا گرل ارمیلا ماتونڈکرشیوسینا پارٹی میں شامل ہوگئی ۔ انھوں نے شیوسینا سربراہ وہ چیف منسٹر ادھو ٹھاکرے سے ملاقات کرتے ہوئے پارٹی میں شامل ہوگئی ۔ اداکارہ نے سال 2019 کے انتخابات میں کانگریس پارٹی کی جانب سے ممبئی سے لوک سبھا کیلئے مقابلہ کیا تھا تاہم وہ ناکام رہیں۔ اطلاعات ہیں کہ شیو سینا کی جانب سے انھیں گورنرکوٹہ کے تحت انھیں رکن قانون ساز کونسل بنایا جائے گا۔

Post source : urduleaks