January 23, 2021

چیوڑلہ سڑک حادثہ میں ایک لڑکا کرشماتی طور پر بچ گیا

چیوڑلہ سڑک حادثہ میں ایک لڑکا کرشماتی طور پر بچ گیا

حیدرآباد _2 دسمبر( اردو لیکس) جسے اللہ رکھے اسے کون چکھے، کے مترادف چیوڑلہ کے پاس پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں ایک 9 سالہ لڑکا کرشماتی طور محفوظ رھ گیا۔حادثہ میں بورویل کھودنے والی ٹرک سے انووا کار ٹکرا جانے کے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔لیکن کمسن لڑکا بچ گیا۔حادثہ کے مقام پر 6 افراد نے دم توڑ دیا۔جبکہ ہاسپٹل میں ایک اور شخص کی موت ہوگئی ۔بتایا جاتا ہے پرانا شہر حیدرآباد کے تاڑ بن سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 11 افراد جن میں چار چھوٹے بچے بھی شامل تھے آج صبح کرناٹک کے گرمٹکل کے لئے روانہ ہوئے تھے نازیہ بیگم نامی خاتون کے علاج کے لئے یہ تمام گرمٹکل جارہے تھے کہ کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں 

چیوڑلہ کے پاس خوفناک سڑک حادثہ _ حیدرآباد کے 6 افراد جاں بحق

ضلع رنگاریڈی کے چیوڑلہ کے پاس پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں حیدرآباد تاڑ بن سے تعلق رکھنے والے ایک ہی خاندان کے 6 افراد جاں بحق ہوگئے۔حیدرآباد-بیجاپور روڈ پر آج صبح ایک انووا کار ٹرک  سے ٹکرا گئی۔ حادثہ میں کار میں سوار 6 افراد ہلاک اور چار زخمی ہوگئے۔  تاڑ بن سے تعلق رکھنے والے یہ افراد گرمٹکل کرناٹک جارہے تھےکہ  انووا کار اچانک  بور ویل کھودنے والی گاڑی سے ٹکرا گئی ۔ کار کا سامنے والا حصہ مکمل طور پر نقصان پہنچا تھا۔

حادثے میں کار کے ڈرائیور سمیت 6 افراد ہلاک ہوگئے۔ چار دیگر زخمی ہوئے۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بچہ بھی شامل ہے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمیوں کو اسپتال پہنچایا۔ جاں بحق افراد کی شناخت 50سالہ آصف،18سالہ ثانیہ،45سالہ نازیہ بیگم،28سالہ عرشیہ،36سالہ نازیہ بانو، 6سالہ عرشیہ بانواور 43سالہ خالد کے طورپر کی گئی ہے جبکہ زخمیوں میں خیرون بیگم،ایاز خان،نذیر بیگم،انورخان اور دوسرے شامل ہیں

Post source : urduleaks