
بنگلور _2 دسمبر ( اردو لیکس)کرناٹک سے تعلق رکھنے والی بی وی سرینواس کو کانگریس پارٹی کی نوجوان تنظیم آل انڈیا یوتھ کانگریس کا صدر مقرر کیا گیا ہے۔ سرینواس ، جو اس وقت یوتھ کانگریس کے نگراں صدر ہیں ، کو پارٹی سربراہ سونیا گاندھی نے مستقل صدر مقرر کیا ہے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری وینوگوپال سرینواس کے تقرر کا اعلان کئے ہیں ۔ سرینواس کا تعلق کرناٹک کے شموگا ضلع سے ہے۔