January 23, 2021

نریندرمودی کا بنڈی سنجے کو فون _ جی ایچ ایم سی پولنگ کی لی جانکاری

نریندرمودی کا بنڈی سنجے کو فون _ جی ایچ ایم سی  پولنگ کی لی جانکاری

حیدرآباد _2 دسمبر ( اردو لیکس)وزیر اعظم نریندر مودی نے تلنگانہ بی جے پی کے صدر بنڈی سنجے کمار کو فون کیا۔ بنڈی سنجے نے بتایا کہ وزیر اعظم نے حیدرآباد میں جی ایچ ایم سی انتخابات کے بارے میں دریافت کیا۔ سنجے نے کہا کہ مودی نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بی جے پی کارکنوں کی محنت کی تعریف کی۔ مودی نے مجھ سے ٹی آر ایس پارٹی کی جانب سے رقومات کی تقسیم اور بی جے پی کارکنوں کو ہراساں کرنے کے بارے میں پوچھا۔اور کہا کہ بی جے پی کارکنوں نے بہادری سے ٹی آر ایس پارٹی کے قائدین کا مقابلہ کیا۔ مودی نے جی ایچ ایم سی انتخابات میں بہتر کارکردگی پر  مبارکباد دی۔وزیراعظم نریندر مودی نے 10 منٹ بات چیت کی۔

Post source : urduleaks