January 23, 2021

پولیس اسٹیشنوں اور تفتیشی ایجنسیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سپریم کورٹ کی ہدایت

پولیس اسٹیشنوں اور تفتیشی ایجنسیوں میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے سپریم کورٹ کی ہدایت

نئی دہلی _2 دسمبر ( اردو لیکس)سپریم کورٹ نے  ملک کے تمام  تفتیشی ایجنسیوں  اور پولیس اسٹیشنوں میں سی سی ٹی وی اور آڈیو ریکارڈنگ کے سازوسامان لگانے کی ہدایت دی ہے ۔ سپریم کورٹ نے مرکزی حکومت کے ساتھ تمام ریاستی  حکومتوں کو تفتیشی کمروں ، لاک اپ ، دفتر اور پولیس اسٹیشن کے داخلی راستوں اور لابیوں میں سی سی ٹی وی لگانے کی ہدایت دی ہے۔ جسٹس آر ایف نریمن کی سربراہی میں سپریم کورٹ کی بنچ نے انسانی حقوق کی پامالیوں کی روک تھام کے لئے پولیس اسٹیشن میں سی سی ٹی وی کیمرے لگانے کا حکم دیا۔سی بی آئی ، این آئی اے ، ای ڈی ، این سی بی ، ڈی آر آئی سمیت متعدد تفتیشی ایجنسیاں ان کے دفاتر میں ملزمان سے تفتیش کر رہی ہیں لہذا سی سی ٹی وی اور ریکارڈنگ کا سامان لگایا جائے ۔ رات میں آڈیو اور ویڈیو کو واضح طور پر ریکارڈ کرنے کے قابل کیمرے لگانے  کی تجویز پیش کی ہے۔ عدالت عظمی نے ہدایت دی کہ تازہ ترین ہدایت کے مطابق تیار کردہ ایکشن پلان چھ ہفتوں میں داخل کیا جائے۔ اگلی سماعت 27 جنوری تک ملتوی کردی گئی۔

Post source : urduleaks