January 23, 2021

سابق وزیر و ٹی آر ایس لیڈر کے رام ریڈی کا انتقال

سابق وزیر و ٹی آر ایس لیڈر کے رام ریڈی کا انتقال

حیدرآباد _5 دسمبر ( اردو لیکس) سابق وزیر و ٹی آرایس لیڈر کے رام ریڈی کا انتقال ہوگیا ۔ان کی عمر83برس تھی۔وہ گزشتہ کئی دنوں سے بیمار تھے ۔ وہ متحدہ آندھراپردیش میں اسمبلی حلقہ پرگی سے تین مرتبہ منتخب ہوئے تھے۔انہوں نے 1967میں آزاد امیدوار اور 1972،1989میں کانگریس امیدوار کے طورپر کامیابی حاصل کی تھی۔وہ1980میں رکن قانون ساز کونسل بنائے گئے تھے۔  جلگم وینگل راو ، این جناردھن ریڈی اور  کوٹلہ وجئے بھاسکرریڈی کی کابینہ میں وہ وزیر  تھے۔

Post source : urduleaks