
نئی دہلی 5 ڈسمبر(اردولیکس) کورونا ویکسین کا ٹرائل لینے والے ہریانہ کے وزیر انل وِج کورونا متاثرہوگئے، ان کا کورونا ٹیسٹ مثبت پایا گیا ہے۔ انل وج نے کورونا کی وبا سے حفاظت کے لئے بھارت بایوٹیک کی طرف سے تیار کردہ ٹیکہ کوویکسین کے تیسرے مرحلہ کے ٹرائل کے دوران 20 نومبر کو امبالہ کے ایک سرکاری اسپتال میں خوراک لی تھی۔ بی جے پی کے 67 سالہ لیڈر انل و نے ٹیکہ لگوانے کے لئے خود رضاکارنہ طور پر پیش کیا تھا۔