
پداپلی: 5 ڈسمبر(اردو لیکس) ویجلنس آفیسر ٹمریز سوسائٹی کریم نگر نے مغدم پور اقلیتی اقامتی اسکول کا دورہ کیا۔ اس موقع پر ویجلنس آفیسرس نے اساتذہ کے ساتھ تبادلہ خیال کیا۔ اسکول میں موجود داخلہ رجسٹر کی تنقیح کی۔ داخلوں کی تعداد و تفصیلات سے معلومات بھی حاصل کی۔ بعد ازاں اساتذہ کو مشورہ دیا کہ طلباء کے ساتھ بذریعہ آن لائن کلاسس جو جاری ہیں اس کو کامیابی کے ساتھ منعقد کریں۔ تاکہ طلباء کو آن لائن کلاسس سے نفع پہنچے ۔ اس موقع پر نان ٹیچنگ اسٹاف کو مشورہ دیا کہ اسکول کے احاطے میں صاف صفائی کا خاص خیال رکھیں ۔ اس موقع پر صدر مدرس سرینواس ریڈی،ہری کرشنا اسکول کوآرڈینیٹر، ڈپٹی وارڈن محمد استقام الدین’محمد زین الدین کمپیوٹر آپریٹر،محمد شھاب الدین و دیگر اسٹاف موجود تھے۔