January 23, 2021

مسجد کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد واپسی کے دوران کار کو حادثہ

مسجد کی تعمیر کے کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد واپسی کے دوران کار کو حادثہ

کورٹلہ _ 5 دسمبر ( اردو لیکس) مسجد کے تعمیری کاموں کا معائنہ کرنے کے بعد واپس ہونے والی ایک کار حادثہ کا شکار ہوگئی۔تاہم کار میں سوار تمام علماء کرشماتی طور پر محفوظ رھ گئے۔یہ حادثہ تلنگانہ کے ضلع نرمل کے  راجورا گاوں کے قریب پیش آیا۔جہاں ایک  زیر تعمیر مسجد کا معائنہ کرنے کے بعد مولانا محمد شاہدعلی مظاہری نائب ناظم دارالعلوم صدیقیہ خانہ پور  و سرپرست صفابیت المال شاخ خانہ پور  اپنے رفقاء کے ساتھ  کار سے   خانہ پور واپس ہورہے  تھے۔کہ  جنگل  میں کار  بے قابو ہوکر الٹ گئی ۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کے کار مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔تاہم تمام افراد مکمل طور پر محفوظ رھ گئے۔

Post source : urduleaks