January 23, 2021

جی ایچ ایم سی انتخابات میں شوہر اور بیوی کامیاب

جی ایچ ایم سی انتخابات میں شوہر اور بیوی کامیاب


حیدرآباد _5 دسمبر ( اردو لیکس) جی یچ ایم سی کے انتخابات میں عوامی خدمات کے لئے ٹی آرایس سے مقابلہ کرنے والے جوڑے نے کامبابی حاصل کرتے ہوئے عوام کا اعتماد حاصل کیا جگدیشور گوڈ نے تیسری مرتبہ شیرلنگم پلی کے حلقہ مادھاپور سے بلدی انتخابات میں مقابلہ کرتے ہوئے کامیابی حاصل کی اور ان کی اہلیہ وی پوجیتھا نے دوسری مرتبہ حفیظ پیٹ حلقہ سے مقابلہ کیا اور کامیابی حاصل کی۔ شوہر اور بیوی کارپوریٹر منتخب ہوئے ہیں ۔ ٹی آرایس
سے مقابلہ والے جگدیشور گوڈ نے بی جے پی کے امیدوار رادھا کرشنا یادو کے مقابلے میں 6905 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ حفیظ پیٹ سے مقابلہ والی وی پوجتھا نے بی جے پی امیدوار انوشا یادو کے مقابلے میں 5189 ووٹوں کی اکثریت سے کامیابی حاصل کی۔ جگدیشور گوڈ نے پہلی مرتبہ کانگریس سے کارپوریٹر کامیابی حاصل کی اسکے بعد اس نے ٹی آر ایس میں شمولیت اختیار کرتے ہوئے ٹی آر ایس سے دومرتبہ کامیابی حاصل کی ۔

Post source : urduleaks