January 23, 2021

حیدرآباد میں آن لائن ٹریڈنگ انویسٹمنٹ کے نام پر 34 کروڑ روپے کا دھوکہ

حیدرآباد میں آن لائن ٹریڈنگ انویسٹمنٹ کے نام پر 34 کروڑ روپے کا دھوکہ

حیدرآباد _5 دسمبر ( اردو لیکس) حیدرآباد میں آن لائن ٹریڈنگ انویسٹمنٹ کے نام پر ایک بہت بڑا اسکام سامنے ہے۔ حیدرآباد ، کولکتہ اور دہلی میں آن لائن انویسٹمنٹ کے نام پر دو دھوکہ بازوں  نے 850 افراد سے 34 کروڑ روپے جمع کیے ہیں۔ حیدرآباد کے بیگم پیٹ سے تعلق رکھنے والے قیوم نامی شخص نے محسوس کیا کہ اسے دھوکہ دیا گیا ہے ، اس نے حیدرآباد سائبر کرائم پولیس سے رابطہ کیا۔ قیوم کی شکایت پر ، پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی۔ پولیس نے اس کیس کے سلسلے میں کوشک بنرجی اور ریکھا جدھاؤ کو سینیک پوری ، حیدرآباد سے گرفتار کیا اور انہیں نامپلی عدالت میں پیش کیا۔

Post source : urduleaks