January 16, 2021

آیندہ سال 5 جی خدمات شروع کرنے ریلائنس جیو کا اعلان

آیندہ سال 5 جی خدمات شروع کرنے ریلائنس جیو کا اعلان

حیدرآباد _8 دسمبر ( اردو لیکس)ریلائنس جیو اگلے سال کے  نصف تک 5 جی خدمات شروع کرنے کا ارادہ رکھتی ہے ، ریلائنس انڈسٹریز کے چیئرمین مکیش امبانی نے یہ اعلان آج انڈیا موبائل کانگریس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ امبانی نے کہا کہ 5 جی خدمات جلد از جلد اور کم قیمت پر ہر جگہ دستیاب کرنے کے لئے پالیسی فیصلوں کی ضرورت ہے۔ میں یقین سے کہہ سکتا ہوں کہ جیو ریلائنس سال 2021 کے دوسرے نصف تک ہندوستان میں 5G انقلاب کی قیادت کر سکے گا۔ اس کا نیٹ ورک ، ہارڈ ویئر ، ٹکنالوجی ، وغیرہ سب گھریلو طور پر تیار ہیں۔ 

Post source : urduleaks