January 16, 2021

ریلائنس جیو کے صارفین کو آج سے فری وائس کال کی سہولت

ریلائنس جیو کے صارفین کو آج سے فری وائس کال کی سہولت

حیدرآباد _یکم جنوری ( اردو لیکس ڈیسک) معروف ٹیلی کام کمپنی ریلائنس جیو نے اپنے صارفین کو نئے سال کا تحفہ دینے کا اعلان کیا ہے جس کے تحت نئے سال میں ایک بار پھر مفت وائس کال کی سہولت فراہم کی گئی ہے ۔ جیو نے واضح کیا ہے کہ صارفین اب کسی بھی نیٹ ورک پر مفت کال کرسکتے ہیں۔ جمعہ کو ختم ہونے والی انٹرکنیکٹ یوسیج چارج (IUC) کی پالیسی کے تناظر میں اس سہولت کو فراہم کیا جارہا ہے۔  ایک بیان میں ریلائنس جیو نے کہا کہ یکم جنوری  2021 سے ، جیو کے صارفین ملک کے کسی بھی نیٹ ورک پر مفت وائس کال کرسکیں گے۔ ووڈافون آئیڈیا نے  بھی اعلان  کیا ہے کہ وہ یکم جنوری سے اپنے ان لمیٹڈ پیک صارفین کو مفت وائس کال کی سہولت فراہم کرے گی۔

Post source : Urduleaks desk