January 16, 2021

تلنگانہ میں برڈ فلو کی وباء نہیں _ عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں

تلنگانہ میں برڈ فلو کی وباء نہیں _ عوام کو ڈرنے کی ضرورت نہیں

حیدرآباد _ 9 جنوری ( اردو لیکس)وزیر صحت ای  راجندر نے کہا کہ  ریاست میں کہیں بھی برڈ فلو کا وائرس نہیں ہے۔انہوں نے عوام سے افواہوں پر بھروسہ نہ کرنے کا مشورہ دیا۔شہر کے نمس ہاسپٹل  میں گائناکالوجی ڈپارٹمنٹ کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ برڈ فلو سے کسی کو گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے۔ حکومت صحت کے شعبے پر 7،500 کروڑ روپئے خرچ کررہی ہے ۔  450 کروڑ روپے سے نمس  میں تمام سہولیات فراہم کئے جا رہے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ میڈیکل  کے میدان میں تلنگانہ کو ملک بھر میں مثالی بنایا جائے گا۔وزیر صحت نے کہا کہ ویکسین ‘ڈرائی رن ‘ کا دوسرا مرحلہ  ریاست بھر میں کامیاب رہا

Post source : urduleaks