January 16, 2021

لڑکی نے نوجوان کا سڑک پر بے دردی سے کردیا قتل

لڑکی نے نوجوان کا سڑک پر بے دردی سے کردیا قتل

وجے واڑہ _ 11 جنوری ( اردو لیکس) آندھراپردیش میں ایک لڑکی نے سڑک پر نوجوان کا چاقو سے حملہ کرتے ہوئے بے دردی سے قتل کردیا۔یہ عجیب و غریب قتل واقعہ مغربی گوداوری ضلع کے کوور منڈل میں پیش آیا۔پولیس نے لڑکی کو حراست میں لے لیا ۔قتل کی وجہ معلوم نہیں ہو سکی۔بتایا جاتا ہے کہ لڑکی اور نوجوان کا تعلق الگ الگ گاوں سے ہے قتل کے بعد لڑکی نعش کے کھڑی رہی اور فون پر پولیس اور گھر والوں کو اس واقعہ کی اطلاع دی۔

Post source : urduleaks