January 23, 2021

بڑی خبر _ پرائیویسی پالیسی پر واٹس ایپ نے جاری کیا سرکاری بیان

بڑی خبر _ پرائیویسی پالیسی پر واٹس ایپ نے جاری کیا سرکاری بیان

حیدرآباد _12 جنوری ( اردو لیکس) واٹس ایپ پر رازداری کی پالیسی ختم کردینے صارفین کی تشویش کے درمیان واٹس ایپ نے ایک تازہ بیان جاری کیا ہے۔ رازداری کی پالیسی پر آنے والی افواہوں کو روکنے کے لئے واٹس ایپ نے یہ  سرکاری بیان جاری کیا ہے۔ جس میں کہا گیا ہے کہ رازداری کی اپ ڈیٹ سے صارفین پر کوئی اثر نہیں پڑے گا ، وہ اپنے دوستوں اور خاندان کے ساتھ چیٹ اور کال کرسکتے ہیں۔ہم نے حال ہی میں اپنی رازداری کی پالیسی کو اپ ڈیٹ کیا ہے۔ بہت سے لوگ اس بارے میں شکوک و شبہات کا شکار ہیں۔ ہمیں بھی اس پر کچھ سوالات موصول ہوئے۔ ہم ان میں سے کچھ عام سوالوں کے جوابات دینا چاہیں گے۔ ہم لوگوں کو پرائیویٹ طور پر بات چیت کرنے کے لئے واٹس ایپ تیار کیا ہے ۔ واٹس ایپ کا کہنا ہے کہ نئی پرائیویسی پالیسی اپ ڈیٹ سے آپ اپنے دوستوں اور خاندان والوں کو بھیجے گئے پیغامات کو متاثر نہیں کریں گے۔

Post source : urduleaks