January 16, 2021

کریم نگر ضلع میں دو بہنیں لاپتہ

کریم نگر ضلع میں دو بہنیں لاپتہ

کریم نگر_ 12 جنوری ( اردو لیکس) کریم نگر ضلع کے جمی کنٹہ منڈل کے گوپال پور گاؤں کی دو بہنیں لاپتہ ہوگئیں۔ پیر کی شام ، دونوں بہنیں اپنے گاؤں سے پڑوس کے گاؤں گئی تھی ۔ وہ رات سات بجے تک واپس نہیں آئیں ۔ جس پر پریشان تشویش لڑکیوں کے دادا دادی نے جمی کنٹہ  پولیس میں شکایت درج کروائی۔ پولیس نے مقدمہ درج کرلیا ہے اور تفتیش کررہی ہے۔ پولیس نے بتایا کہ رات  سات بجے کے بعد انہوں نے اپنا موبائل فون بند کردیا گیا تھا۔  دونوں کے والدین روزگار کے سلسلے میں حیدرآباد میں مقیم ہیں اور  دونوں بہنیں اپنے دادا کے گھر پر مقیم تھی ۔ پولیس نے بتایا کہ لاپتہ ہونے والی بہنوں میں  ساما کرشناشری (15) اور ساما ویشنوی (14)  ہیں

Post source : urduleaks