January 16, 2021

کوویڈ ٹیکوں کا پہلا لوڈ حیدرآباد پہنچ گیا

کوویڈ ٹیکوں کا پہلا لوڈ حیدرآباد پہنچ گیا

حیدرآباد اپریل (اردولیکس) کوویڈ ٹیکوں کا پہلا لوڈ آج پونے سے حیدرآباد پہنچ گیا۔ پہلے مرحلہ میں تقریبا تین کروڑ ہیلت ورکرس اور فرنٹ لائن ورکرس کو یہ ٹیکے دیئے جائیں گے۔۔ٹیکوں کے اس لوڈ کو شہر حیدرآباد کے شمس آباد ایرپورٹ سے دفتر ڈائرکٹر پبلک ہیلت کوٹھی منتقل کیاگیا۔ بعدازاں 16 جنوری تک اس ویکسین کو ریاست کے مختلف مقامات منتقل کیا جائے گا۔ ریاستی حکومت نے مجموعی طور پر 5 کروڑ ویکسین کی خوراک کو اسٹاک کرنے کی سہولت فراہم کی ہے جن میں صرف حیدرآباد شہر میں ہی مختلف مقامات پر 3 کروڑ ویکسین اور ریاست کے سابقہ 9 اضلاع میں 2 کروڑ ویکسین کے خوراک کو اسٹاک کرنے کی تیاری کرلی گئی ہے۔ اس کے لئے فریزرس اور واک ان کولرس دستیاب رکھے گئے ہیں۔تلنگانہ حکومت نے 1213مراکز اور866کولڈ چین پوائنٹس بنائے ہیں۔حکومت نے ریاست کے پبلک ہیلت سنٹرس میں ان ٹیکوں کو دینے کے لئے مناسب انتظامات کئے ہیں۔ریاست بھر کے 1213مراکز پر یہ ٹیکے دیئے جائیں گے۔

Post source : urduleaks