January 16, 2021

حیدرآباد میں پانی کی مفت اسکیم کے لئے واٹر میٹر لگانا ضروری

حیدرآباد میں پانی کی مفت اسکیم کے لئے واٹر میٹر لگانا ضروری

حیدرآباد _ 12 جنوری ( اردو لیکس) حیدرآباد میں آج سے ہر  گھر میں 20 ہزار لیٹر پانی  کی مفت سربراہی کی اسکیم شروع ہوگئی۔اس کے ساتھ ہی واٹر بورڈ ڈپارٹمنٹ نے اس اسکیم سے استفادہ کرنے کے لئے صارفین کو واٹر میٹر لگا لینے کی تجویز کی پیش کی ہے اور صارفین سے کہا گیا ہے کہ وہ 31 مارچ تک اپنے نل کنکشن کو میٹر لگا لیں۔اس کے علاوہ ہر صارفین اپنے اپنے کیان ( CAN) نمبر کو آدھار کارڈ سے مربوط کروالیں۔تب ہی اس اسکیم سے مستفید ہوسکتے ہیں کیان نمبر کو آدھار سے مربوط کرنے کے لئے می سیوا سنٹر سے رجوع ہونے کا مشورہ دیا گیا ہے سلم علاقوں کے صارفین کو واٹر میٹر لگانے کی ضرورت نہیں ہے مکانات اور اپارٹمنٹس میں رہنے والے ہر خاندان کو میٹر لگانا لازمی ہے 20ہزار لیٹر سے زیادہ پانی استعمال کرنے پر انھیں بورڈ ٹیرف کے مطابق بل جاری کی جائے گی۔20 ہزار لیٹر تک ماہانہ پانی استعمال کرنے والوں کو کوئی بل ادا کرنے کی ضرورت نہیں ہے 

Post source : urduleaks