January 16, 2021

سنگاریڈی کے قریب سڑک حادثہ میدک کے 3 کمسن جاں بحق

سنگاریڈی کے قریب سڑک حادثہ میدک کے 3 کمسن جاں بحق

محمد ریاض کی رپورٹ

سنگاریڈی _ 12 جنوری ( اردو لیکس)تلنگانہ کے سنگاریڈی کے  قریب سنگور گاوں کے پاس پیش آئے خوفناک سڑک حادثہ میں تین نوجوان جاں بحق ہوگئے۔جو   میدک کے گاندھی نگر سے تعلق رکھنے والے بتائے گئے ہیں جن میں دو بھائی بھی شامل ہیں تفصیلات کے مطابق  حافظ محمد توفیق ( 17) اپنے نانی کے چہلم میں شرکت کے لئے پیر کے روز میدک سے ضلع سنگاریڈی کے سنگور گاوں روآنہ ہوئے تھے اور آج منگل کے روز محمد توفیق ہونڈا گاڑی سے اپنے دو رشتہ کے بھائیوں کے ساتھ میدک واپس ہورہے تھے کہ سنگور گاوں پار کرنے کے بعد ان کی گاڑی بے قابو ہوکر کر درخت سے ٹکرا گئی جس کے نتیجہ میں محمد توفیق موقع پر ہی دم توڑ دیے۔جبکہ ان کے ساتھ گاڑی پر سوار دو بھائی محمد سمیر اور محمد ضمیر کو شدید زخمی حالت میں ہاسپٹل منتقل کیا گیا جہاں یہ دونوں علاج کے دوران فوت ہوگئے۔محمد سمیر اور محمد ضمیر دونو ں نرسا پور اقامتی اسکول میں  9 ویں اور دسویں جماعت  میں زیر تعلیم تھےاس حادثہ کے بعد میدک میں غم کی لہر دوڑ گئی۔

Post source : urduleaks