کریم نگر _13 جنوری ( اردو لیکس) کریم نگر۔ ورنگل نیشنل ہائی وے پر ایک خوفناک سڑک حادثہ پیش آیا۔ ورنگل ضلع کے ایلکاتورتی منڈل کے ویلباپور میں نیشنل ہائی وے پر آر ٹی سی کی دو بسیں ایک دوسرے سے ٹکرا گئیں۔ اس حادثے میں قریب 24 افراد زخمی ہوگئے ۔ان میں 12 افراد کو علاج کے لئے اسپتال منتقل کیا گیا۔ تاہم ، ان میں دو بسوں کے ڈرائیوروں کی حالت تشویشناک بتائی گئی ہے۔