January 16, 2021

پٹرول فی لیٹر91 روپئے ہوگیا

پٹرول فی لیٹر91 روپئے ہوگیا

نئی دہلی 13 جنوری (اردولیکس) پٹرول اورڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کا سلسلہ جاری ہے۔ سرکاری آئل مارکیٹنگ کمپنیوں نے پانچ دن کے بعد آج پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافہ کیا جس کی وجہ سے ممبئی میں پیٹرول کی قیمت 91 روپے فی لیٹر سے تجاوز کر گئی۔ممبئی میں آج پٹرول کی قیمت 91.07 روپے فی لیٹرہوگئی۔ دہلی میں پیٹرول کی قیمت نئی ریکارڈ سطح 84.45 روپے تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیزل 74.63 روپے فی لیٹر ہوگیا۔ حیدرآباد میں پٹرول فی لیٹر 87 روپئے 85 پیسے اورڈیزل کی قیمت 81 روپئے 45 پیسے ہوگئی۔

Post source : urduleaks